استور: الیکشن ڈیوٹی پر تعینات اہلکار پتھر لگنے سے جاں بحق

November 15, 2020

گلگت بلتستان کے آج ہونے والے انتخابات کے دوران استور جی بی 13 میں الیکشن ڈیوٹی پر تعینات اہلکار پہاڑ سے گرنے والا پتھر لگنے سے جاں بحق ہو گیا۔

پہاڑ سے گرنے والا پتھر لگنے سے جاں بحق ہونے اہلکار کی لاش کو اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

دوسری جانب گلگت بلتستان میں انتخابی عمل اپنے عروج پر ہے، ووٹرز انتخابی عمل میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

پولنگ کا عمل ختم ہونے میں 2گھنٹے رہ گئے، 24 میں سے 23 نشتوں پر نمائندے منتخب کرنے کےلیے پولنگ اسٹیشنز میں ووٹرز لمبی قطاریں لگا کر ووٹ کاسٹ کر رہے ہیں۔

کورونا وائرس سے بچاؤ کی ایس او پیز کے مطابق پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹروں کو 6 فٹ کے فاصلے سے کھڑے ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔