ناران میں برف باری، درجنوں سیاح اور گاڑیاں پھنس گئیں

November 15, 2020

سیاحتی مقام ناران میں برفباری کا سلسلہ بدستور جاری ہے، وہاں اب تک 2 فٹ برف پڑچکی ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی محمد آصف کے مطابق برف باری کے باعث سیاحوں کی درجنوں گاڑیاں پھنس گئی ہیں۔

ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے مطابق برف باری سے ناران میں پھنسی سیاحوں کی 23 گاڑیاں نکال لیں۔


محمد آصف کے مطابق ناران میں برف سے ڈھکی سڑکوں کی صفائی کا عمل جاری ہے، انھوں نے سیاحوں سے گزارش کی کہ وہ سلائیڈنگ ایریاز سے دور رہیں۔

ڈی جی کاغان ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے سیاحوں کو تجویز دی کہ وہ برف باری میں اپنی گاڑیوں کے ٹائروں کے ساتھ چین کا استعمال کریں۔