رومانیہ : کورونا اسپتال میں آتشزدگی، 10 مریض ہلاک

November 16, 2020


رومانیہ میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے اسپتال میں آتشزدگی کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک ہوگئے۔

رومانیہ کے شہر پیاترانیامس میں کووڈ 19 اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 10 مریض ہلاک ہوگئے۔

مریضوں کو دیگر قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا ہے جبکہ آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی ۔

پیاترانیامس سٹی اسپتال کے ترجمان کے مطابق 6 مریضوں اور ایک ڈاکٹر کی حالت نازک ہے، آتشزدگی کے نتیجے میں 7 دیگر افراد شدید جھلس چکے ہیں، اسپتال میں مجموعی طور پر کورونا مریض انتہائی نگہداشت وارڈ میں زیر علاج تھے۔