پاکستان کرکٹ میں کراچی اور لاہور کا سب سے بڑا مقابلہ ہے، وسیم خان

November 16, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر وسیم خان نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ میں کراچی بمقابلہ لاہور سب سے بڑا مقابلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار پی ایس ایل فائنل میں کراچی کنگز اور لاہور قلندرز مدمقابل ہوں گے، یہ ایک تاریخی لمحہ ہوگا۔

سی ای اوپاکستان کرکٹ بورڈ وسیم خان کا کہنا تھا کہ پورے پاکستان کو اس فائنل کا انتظار ہے ،کوشش ہوگی کہ چھٹے ایڈیشن میں فینز کی واپسی ہو۔