زیادہ تر لوگوں کو 2021ء تک کورونا ویکسین نہیں مل پائے گی، برطانوی وزیر صحت

November 17, 2020

لندن (اے پی پی)برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ کووڈ 19 کی ویکسین کی جلد دستیابی ہو بھی گئی تو برطانیہ میں لوگوں کی اکثریت کی آئندہ برس تک ویکسینیشن نہیں ہو پائے گی۔ برطانوی وزیر صحت میٹ ہینکوک نے کہا ہے کہ حکومت ویکسین کی دستیابی کے بعد اسے لوگوں تک پہنچانے کے لیے منصوبے پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے یہ امید بھی ظاہر کی ہے کہ برطانیہ کی علاقائی انتظامیہ کرسمس کے موقع پر کورونا قواعد پر اتفاق رائے تک پہنچ جائیں گی تاکہ کرسمس کے تہوار کو ممکنہ حد تک نارمل کرسمس کے طور پر منایا جا سکے۔