فواد رانا والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے

November 17, 2020


لاہور قلندرز کے چیئرمین فواد رانا اپنی والدہ کو یاد کرکے آبدیدہ ہوگئے۔

جیو نیوز کے پروگرام ’جیو پاکستان‘ میں آج وہ مہمان بنے اس دوران انھوں نے اپنی والدہ اور والد کو یاد کیا۔

انھوں نے ایک شعر کہا جس کے بعد وہ جذباتی ہو کر آبدیدہ ہوگئے۔

فواد رانا نے اس دوران کہا کہ ان کی والدہ نے کہا تھا کہ تم مشہور ہوگے۔

چیئرمین لاہور قلندرز کا کہنا تھا کہ ان کی دعاؤں کی وجہ سے ہی زندگی میں کامیابیاں ملی ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرز اور کراچی کنگز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائنل میں ٹکرائیں گی۔

کرکٹ ماہرین کی جانب سے دونوں ٹیموں کو متوازن قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم گروپ اسٹیج میں چوتھے نمبر پر رہنے والی لاہور قلندرز کے فائنل تک رسائی کے بعد اسے فیوریٹ قرار دیا جارہا ہے۔