• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) کی ٹیم لاہور قلندرز کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر( سی ای او) فواد رانا کا آج کے میچ سے متعلق کہنا ہے کہ ہماری ٹیم کا مومنٹم بنا ہوا ہے۔

فواد رانا نے کراچی میں ہونے والے آج پاکستان سپر لیگ کے فائنل، لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم مومنٹم میں ہے۔

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا نے اپنی ٹیم کے کپتان سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ سہیل اختر کو کپتان بنایا تو سب نے تنقید کی تھی۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ لاہور قلندرز کے کپتان پربہت پریشر ہوتا ہے ۔

واضح رہے کہ لاہور قلندرزاور کراچی کنگزکے درمیان پاکستان سپر لیگ کا فائنل آج کراچی میں کھیلا جائے گا، فائنل میچ آج  رات آٹھ بجے ہوگا جو کہ جیو سوپر براہ راست نشر کیا جائے گا ۔

میچ سے قبل اسٹیڈیم روڈ کوبند کردیا جائےگا، کراچی کے علاقے لیاقت آباد سے آنےوالا ٹریفک حسن اسکوائرپل سے نیوٹاؤن موڑاجائےگا۔

تازہ ترین