ہیری و میگھن کو شہزادی ڈیانا کی زندگی سے سبق سیکھنے کا مشورہ

November 17, 2020

وہ تمام افراد جو کہ شہزادی ڈیانا کی زندگی کی المناک داستان سے آگاہ ہیں انھیں اس وقت شاہی خاندان سے الگ ہوکر امریکا منتقل ہوجانے والے پرنس ہیری اور انکی اہلیہ میگھن مارکل کے ساتھ شاہی خاندان کی جانب سے روا رکھے جانے والے سلوک میں کچھ مماثلت نظر آرہی ہے۔

تاہم کچھ لوگ اس حوالے سے ڈیوک اور ڈچز آف سسیکس کو ان راستوں کی جانب گامزن ہونے پر وارننگ بھی دے رہے ہیں، جس پر چلنے کی غلطی پرنسسز آف ویلز (شہزادی ڈیانا) نے اپنی شاہی زندگی کے ہنگامہ خیز دور میں کی تھی۔

آنجہانی شہزادی ڈیانا کے سابق پرائیویٹ سیکریٹری پیٹرک جیفسن نے برطانوی ٹیبلوئیڈ ڈیلی میل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا آج کے شاہی خاندان کے کچھ افراد کے رجحانات ویسے ہی ہیں جیسے پینوراما کے بعد شہزادی ڈیانا کے تھے۔

انھوں نے مزید کہا کہ اب آنجہانی شہزادی کے رجحانات انکے چھوٹے بیٹے میں دریافت ہوئے ہیں، لیکن آپ محل سے دور جاسکتے ہیں، لیکن وہ مطابقت، احتراماور شہرت و مقام حاصل کرنا کافی مشکل ہوتا ہے جو کہ محل میں رہتے ہوئے حاصل ہوتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ شارٹ کٹ لینا بہت آسان ہوتا ہے، وکلا اور پبلک ریلشن کے ماہرین کی خدمات لیکر بظاہر لوگوں کو اپنی جانب متوجہ کیا جاسکتا ہے لیکن جلد ہی آپ وہ حد پار کرجاتے ہیں جوکہ بہتری پر مبنی نہیں ہوتے۔ بطور شاہی خاندان کے رکن آپکو عوامی پالیسی میں بنا کسی الیکشن جیتے اپنی مہارت دکھانا ہوتی ہے۔