گوجرانوالہ: خرم دستگیر کے خاندان کے پلازہ کو ڈی سیل کرنے کا حکم

November 19, 2020

گوجرانوالہ میں سول جج کی عدالت نے ن لیگ کے رہنما خرم دستگیر کے خاندان کی ملکیت پلازہ کو ڈی سیل کرنے کا حکم دے دیا۔

جی ٹی روڈ پر واقع خان پلازہ کو میونسپل کارپوریشن نے بلڈنگ نقشہ کی منظوری نہ ہونے پر سیل کیا تھا۔

خرم دستگیر کے کزن عاطف خان نے سول جج اللّٰہ یار بھٹی کی عدالت میں درخواست دی تھی۔ جس پر عدالت نے میونسپل کارپوریشن حکام کو پلازہ ڈی سیل کرنے کا حکم دیدیا۔

عدالت نے کارپوریشن حکام سے 5 دسمبر کو تحریری جواب طلب کرلیا۔

میونسپل کارپوریشن نے چند روز قبل جی ٹی روڈ پر واقع پلازہ سیل کیا تھا۔