پاکستان کا افغانستان کو کورونا وائرس حفاظتی سامان کا عطیہ

November 20, 2020

پاکستان نے کورونا وائرس سے نمٹنے کیلئے حفاظتی سامان کے 50 ہزار سیٹ افغانستان کوعطیہ کردیے۔

نیشنل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی کے مطابق حفاظتی سامان میں حفاظتی سوٹس، سرجیکل گاؤن اور جدید دستانے شامل ہیں۔

این ڈی ایم اے نے مزید بتایا کہ این 95 ماسک کے علاوہ فیس ماسک اور عینکیں بھی سامان میں شامل ہیں۔

اسکے علاوہ جوتوں کے ڈسپوزایبل کور، فیس شیلڈ اور کارڈ بورڈ کے باکسز بھی افغانستان بھیجے گئے ہیں۔