مظفر گڑھ: تھل جیپ ریلی، گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی

November 20, 2020


مظفر گڑھ میں تھل جیپ ریلی کے دوران ایک گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی، گاڑی میں سوار ریسرز معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

پانچویں تھل جیپ ریلی جو مظفر گڑھ میں جاری ہے کے کوالیفائنگ راؤنڈ کے دوران ایک گاڑی کو حادثہ پیش آیا۔

تیزرفتاری کے باعث راجا ضرار اور عمر سلیم کی گاڑی بے قابو ہوکر الٹ گئی۔

ٹریک پر موجود شائقین نے گاڑی کو سیدھا کرکے ڈرائیورز کو باہر نکالا۔

حادثے کے دوران معجزانہ طور پر دونوں ریسرز محفوظ رہے۔