ٹرمپ کے بیٹے کورونا وائرس کا شکار

November 21, 2020

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے جونیئر ٹرمپ بھی عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہوگئے ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بڑے بیٹے 42 سالہ جونیئر ٹرمپ نے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے پر خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا۔

جونیئر ٹرمپ میں انفیکشن کی علامات نہیں ہیں اور وہ فی الحال کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے دی جانے والی ہدایات پر عمل پیرا ہیں۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ ڈونلڈ ٹرمپ جونیئر نے کورونا کے خلاف اپنے ویکسین ٹیسٹ کے تیسرے مرحلے کی کامیابی کے بارے میں کمپنی فائزر کی جانب سے کورونا کے علاج کے لیے تیار کردہ ویکسین پر شبے کا اظہار کیا تھا۔

یاد رہے کہ اکتوبر کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ٹرمپ نے 13 اکتوبر کو کورونا وائرس کو شکست دے دی تھی۔