• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی وبا کورونا وائرس کا شکار ہونے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی کورونا وائرس رپورٹ منفی آگئی، ٹرمپ کے ڈاکٹرز نے تصدیق کی کہ صدر ٹرمپ کورونا وائرس سے صحتیاب ہوگئے ہیں، صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لگاتار ٹیسٹ کئے گئے جو منفی آئے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری کے ٹوئٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے تھے۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے آغاز میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعلان کیا تھا کہ ان میں اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

اپنی ایک ٹویٹ میں انہوں نے بتایا تھا کہ خاتونِ اول اور وہ دونوں ہی فوراً قرنطینہ اور بحالی کا مرحلہ شروع کریں گے۔

ڈاکٹر نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو عوامی اجتماعات میں جانے کی اجازت دے دی ہے، جبکہ ٹرمپ کے ابھی قرنطینہ کے 14 دن بھی مکمل نہیں ہوئے۔

کورونا وائرس سے صحت یاب ہونے کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے امریکی ریاست فلوریڈا میں پہلا جلسہ کیا، جس میں امریکی صدرٹرمپ کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس سے مکمل صحت یاب ہو چکا ہوں اور خود کو بہت زیادہ طاقت ور محسوس کر رہا ہوں۔

تازہ ترین