بریگزٹ معاہدہ، 3 اہم امور تنازعے کا شکار

November 22, 2020

لندن (اے پی پی)یورپی یونین کے ایک مذاکرات کار نے برسلز میں غیر ملکی سفیروں کو بتایا ہے کہ بلاک اور برطانیہ زیادہ تر معاملات کے بہت قریب ہیں تاہم تین اہم معاملات پر اتفاق رائے ہونا باقی ہے۔جرمن نشریاتی ادارے کے مطابق یورپی یونین کے سفارت کار نے کہا کہ تجارتی معاہدے کے لیے وقت ختم ہوتا جا رہا ہے تاہم ماہی گیری کے حقوق، منصفانہ مسابقت کی ضمانت اور مستقبل کے تنازعات کو حل کرنے کا لائحہ عمل اب بھی زیر بحث ہیں۔ بریگزٹ کے اہم مذاکرات کاروں نےبراہ راست بات چیت معطل کر دی کیونکہ یورپی یونین کی ٹیم کا ایک رکن کورونا وائرس کا شکار ہوگیا ہے۔