مچھ: ریلوے ٹریک پر دھماکا، پٹری کو جزوی نقصان

November 22, 2020

بلوچستان کے ضلع بولان کی یونین کونسل مچھ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ٹریک کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔

ریلوے حکام کے مطابق مچھ کےقریب ریلوے ٹریک پر دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی کی ٹیمیں واقعے کی جگہ پر پہنچ گئی ہیں۔

ریلوے حکام کے مطابقراولپنڈی جانے والی جعفر ایکسپریس کو مچھ سے پہلے کولپور اسٹیشن میں روک لیا گیا ہے۔

ریلوے حکام کا بتانا ہے کہ مچھ میں متاثرہ ریلوے ٹریک کی بحالی کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔