گوریلا نے رحم دلی کی مثال قائم کردی، ویڈیو وائرل

November 23, 2020

آسٹریلیا کے شہر ساؤتھ ویلز کے چڑیا گھر میں موجود گوریلا نے زخمی چڑیا کی مدد کر کے رحم دلی کی مثال قائم کردی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ گوریلے نے اپنے پنجرے میں گرنے والی زخمی چڑیا کو دیکھا تو وہ اُس کے پاس آیا۔

گوریلا نے چڑیا کے پاس آکر اس کو ہاتھ سے پیار کیا اور اسے اڑانے کی کوشش بھی کی۔

چڑیا گھر انتظامیہ کے مطابق گوریلا نے جب زخمی چڑیا کو طبی امداد دی یا اُس کی حوصلہ افزائی کی تو اُس کی جان میں جان آئی اور پھر وہ کھڑی ہوگئی۔

اس منظر کو چڑیا گھر میں آنے والی دو خواتین سیاحوں نے اپنے موبائل کیمرے میں محفوظ کیا اور ویڈیو کو انٹرنیٹ پر شیئر کیا۔