کمار سنگاکارا میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں، کرکٹر دانش عزیز

November 23, 2020

پاکستانی کرکٹر دانش عزیز کا کہنا ہے کہ کمار سنگاکارا میرے آئیڈیل کھلاڑی ہیں۔

کرکٹر دانش عزیز نے دورہ نیوزی لینڈ سے قبل میڈیا سے گفتگو کے دوران سری لنکا کے سنیئر کرکٹر کمار سنگاکارا کو اپنا آئیڈیل قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمار سنگارا کے بیٹنگ اسٹائل اور دباؤ میں کھیلنے سے بہت سیکھا۔

دانش عزیز نے کہا ہے کہ ہر کھلاڑی کا خواب ہوتا ہے کہ پاکستان کی جانب سے کھیلے، پاکستان شاہینز میں شامل ہوں، امید پاکستان کی جانب سے بھی کھیلوں گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پانچویں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتا ہوں اسی کے مطابق کھیلنے کی کوشش ہوتی ہے، میرا فوکس اسی چیز پر ہوتا ہے کہ پاور ہٹنگ کروں۔

دانش عزیز کا پاکستانی کرکٹرز سے متعلق بات کرتے ہوئے کہنا تھا کہ سرفراز بھائی اور حسنین سے دوستی ہے، ان دونوں سے چیزیں شیئر کرتا ہوں۔