اردو یونیورسٹی 26 نومبر سے تدریس کے لئے بند کر دی جائے گی، اجلاس

November 24, 2020

کراچی(اسٹاف رپورٹر)وفاقی حکومت کے فیصلے کے مطابق 26 نومبر سے وفاقی اردو یونیورسٹی برائے آرٹس، سائنس و ٹیکنالوجی تدریس کے لئے بند کردی جائے گی۔ اس با ت کا فیصلہ قائم مقام شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کیزیرِ صدارت منعقد ہ اٹھائیسوویں اکیڈمک کونسل میں ہوا۔ جسکے مطابق آن لائن تدریس کی جائے گی جبکہ امتحانات کے متعلق فیصلہ امتحان سے قریب حالات کو دیکھتے ہوئے کیا جائے گا۔ایچ ای سی پالیسی کے تحت ایم اے، ایم ایس سی(دو سالہ پروگرام) میں داخلے نہیں دیئے جائیں گے، کورونا کے باعث فیسوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔