ضلع بونیر کو ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں ،ریاض خان

November 24, 2020

پشاور ( نیوڈیسک )وزیر اعلیٰ خیبر پختو نخوا کے معاون خصوصی برائے مواصلات و تعمیرات ریاض خان نے کہا ہے کہ ضلع بونیر کو صوبے کے دیگر ترقی یافتہ اضلاع کے برابر لانے اور ماڈل ضلع بنانے کیلئے تمام ممکن اقدامات اٹھا رہے ہیں۔ اُنہو ں نے کہا کہ کاٹلنگ ٹو بابا سیرے بونیر تک ایکسپریس وے کی 2۔PC کی منظوری ہو چکی ہے اور عنقریب پری۔فزیبیلٹی کیلئے اشتہار دیا جا ئیگا۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بونیر میں کروڑوں روپے کی لاگت سے مختلف سڑکوں کے افتتاح کا سلسلہ بھی جاری ہے اور صوبائی حکومت وزیر اعلیٰ محمود خان کی قیادت میں دور دراز اور پسماندہ اضلاع کی تعلیم اور صحت پرخصوصی توجہ دے رہی ہے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہو ں نے پیر کے روز اپنے دفتر پشاور سے میں ایک وفد سے با ت چیت کر تے ہو ئے کیا۔ ریاض خان نے کہا کہ کاٹلنگ ٹو بابا سیرے بونیر تک ایکسپریس وے، جاری سڑکوں کی تعمیر اوردیگر ترقیاتی کاموں کا جال بچھا نے سے ضلع بونیر کی تقدیر بدل جائیگی جس سے نہ صرف ضلع کی سیاحت کو تاریخی ترقی ملے گی بلکہ بونیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم ہونگے ۔