اسرائیل کو ممکنہ تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہیں، ترجمان دفتر خارجہ

November 24, 2020


دفتر خارجہ کے ترجمان نے اسرائیل کو ممکنہ تسلیم کرنے کی قیاس آرائیاں مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے سے متعلق وزیراعظم کے بیانات واضح اور غیر متزلزل ہیں۔

ترجمان نے کہا کہ وزیراعظم واضح کرچکے کہ فلسطینیوں کے لیے قابل قبول حل تک پاکستان اسرائیل کوتسلیم نہیں کر سکتا۔

پاکستان قطعی طور پر فلسطینی عوام کے جائز حق خودارادیت کی حمایت کرتا ہے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ فلسطین میں دیرپا امن کے لیے یو این قراردادوں کے مطابق 2 ریاستی حل ضروری ہے۔