ماہرہ خان، ثانیہ نشتر دنیا کی 100 بااثر خواتین میں شامل

November 24, 2020

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اور وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کو دنیا کی 100 بااثر خواتین کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔

برطانوی نشریاتی ادارے نے سال 2020 کی بااثر خواتین کی فہرست جاری کی ہے۔

اس فہرست میں پاکستان سے صرف دو خواتین جگہ بنانے میں کامیاب ہوئی ہیں۔

ان خواتین میں وزیراعظم کی معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر اور خوبرو اداکارہ ماہرہ خان کے شامل ہیں۔