عائزہ خان کی عوام کو فیس ماسک استعمال کرنے کی تلقین

November 25, 2020

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)اداکارہ عائزہ خان نے عوام کو فیس ماسک استعمال کرنے کی تلقین کی ہے۔پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ ایسے میں عائزہ خان جو کہ سوشل میڈیا پر بہت متحرک رہتی ہیں، انہوں نے عوام سے فیس ماسک پہننے کا کہا ہے۔اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اداکارہ نے خود بھی فیس ماسک پہن کر دلکش اور خوشگوار موڈ میں اپنی تصویر شیئر کی اور اپنے مداحوں کو بھی ماسک پہننے کو کہا۔تصویر کے ساتھ پیغام میں عائزہ خان نے لکھا کہ ماسک پہننا ہی احتیاط ہے، ایسا کر کے لوگ ہیرو بنیں۔