انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز، بھارتی سیریز ’دہلی کرائم‘ کیلئے بہترین ڈرامے کا اعزاز

November 25, 2020

لاس اینجلس (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں ہر سال ہونے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں سب سے بڑا ایوارڈ نیٹ فلیکس پر جاری ہونے والی ʼگینگ ریپ کے جرم پر بنائی گئی بھارتی ویب سیریز’’ ʼدہلی کرائم‘‘ کو دے دیا گیا۔یہ پہلا موقع ہےکہ کسی بھارتی ویب سیریز کو اتنا بڑا ایوارڈ دیا گیا ہے، اس سے قبل بھارتی سیریز اور فلموں کو عالمی ایوارڈز کے لیے نامزد کیا جا چکا ہے۔شوبز ویب سائٹ ہولی وڈ رپورٹر کے مطابق انٹرنیشنل اکیڈمی آف ٹیلیویژن آرٹ اینڈ سائنسز کی جانب سے ہر سال دیے جانے والے انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں مجموعی طور پر 12 کیٹیگریز میں ایوارڈز دیے گئے۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز میں ʼبہترین ڈراما سیریزکا ایوارڈ گزشتہ برس نیٹ فلیکس پر ریلیز ہونے والی ʼگینگ ریپ کی سیریز ʼدہلی کرائم کو دیا گیا۔’دہلی کرائم‘ کی کہانی 2012 میں بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں بس میں ʼگینگ ریپ کے بعد بدترین تشدد کا نشانہ بنائی گئی لڑکی کے گرد گھومتی ہے۔مذکورہ ʼگینگ ریپ واقعے کے بعد بھارت میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوا تھا اور اس واقعے کے بعد دنیا بھر میں بھارتی حکومت پر تنقید بھی کی گئی تھی۔ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز تقریب کا انعقاد آن لائن کیا گیا، جس میں ʼبہترین کامیڈی کا ایوارڈ نیٹ فلیکس کی ہی سیریز’ ʼنو باڈی لکنگ‘ کو دیا گیا۔بہترین فلم یا منی سیریز کا ایوارڈ برطانوی فلم ʼ’ریسپانسیبل چائلڈ‘ کو دیا گیا، اسی طرح ʼبہترین اداکار کا ایوارڈ اسی فلم کے اداکار بلی برات کو دیا گیا۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ اداکارہ گلینڈا جیکسن کو دیا گیا، ʼبہترین ڈاکیومینٹری کا ایوارڈ برطانوی دستاویزی فلم کو دیا گیا۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کا خصوصی ʼفاونڈرز ایوارڈ نیویارک کے گورنراینڈریو کوومو کو ان کی جانب سے کورونا کی وبا کے دوران111میڈیا بریفنگس دیے جانے پر انہیں دیا گیا۔نیویارک کے گورنر سے قبل یہ ایوارڈ امریکا کے سابق نائب صدر ال گور، اوپرا ونفرے اور ڈائریکٹر اسٹیون اسپیل برگ کو دیا جاچکا ہے۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز ہر سال امریکا میں ہی ہونے والے معروف ایمی ایوارڈز سے الگ ہیں۔انٹرنیشنل ایمی ایوارڈز کا سلسلہ 1973میں شروع ہوا جب کہ ایمی ایوارڈز کا سلسلہ گزشتہ 7دہائیوں سے جاری ہے۔