پیمرا کی عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کے حوالے سے ایڈوائس جاری

November 25, 2020

اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) پیمرا کی ٹی وی چینلز پر عدالتوں میں زیر التوا مقدمات کو موضوع بحث بنانے اور غیر ضروری تجزیوں اور تبصروں کے حوالے سے ایڈوائس جاری۔ یاد رہے کہ ایسا مواد سپریم کورٹ کے ایک کیس کے حکم نامہ اور پیمرا کوڈ آف کنڈکٹ کی صریحا ً خلاف ورزی ہے۔ مزید براں‘ پیمرا نے نجی ٹی وی چینل کی جانب سے ندیم نصرت، سابقہ کنوینیئر متحدہ قومی موومنٹ جوکہ مفرور ہیں‘ کا انٹرویو نشر کرنے پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کرتے ہوئے چینل ہذا کو سات دن میں جوابدہی کا حکم دیا ہے۔