کوروناوائرس،’فیشن پاکستان ویک‘ اگلےسال تک کیلئےملتوی

November 25, 2020

کورونا وائرس کی وبا کے پیش نظر فیشن پاکستان ویک اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے۔

کورونا وائرس کی دوسری لہرکے باعث بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر فیشن پاکستان ویک اگلے سال تک کے لیے ملتوی کردیا گیا ہے جو اگلے ماہ ہونا تھا تاہم اب انتظامیہ کی جانب سے فیشن ویک کو 2021 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔

فیشن ویک کے انسٹا اکاؤنٹ پرانتظامیہ کی جانب سے کہا گیا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ اگلے سال آپ سے ملاقات ہوگی۔ گھرپررہیئے اورمحفوظ رہیئے۔


واضح رہے کہ انتظامیہ نے موسم بہاراورموسم گرما میں ہونے والے پاکستان فیشن ویک کوبھی کورونا وبا کے پیش نظرملتوی کردیا تھا۔