صبا قمر نے اپنے میسجز سے خبردار رہنے کو کیوں کہا؟

June 17, 2024

اداکارہ صبا قمر ـــ فوٹو بشکریہ انسٹاگرام

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صبا قمر نے اپنے دوستوں اور مداحوں کے لیے خصوصی وارننگ جاری کردی۔

صبا قمر نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی کچھ نئی خوبصورت تصاویر شیئر کی ہیں جن میں اُنہیں سفید رنگ کے تھری پیس سوٹ میں ملبوس’باس لیڈی‘ لُک میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اُنہوں نے یہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ’وارننگ: میرے پیغامات میں طنز، مزاح اور کبھی کبھار دانشمندی بھی شامل ہو سکتی ہے‘۔

صبا قمر کے باس لیڈی لُک کو سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جا رہا ہے۔

اداکارہ کے منفرد کیپشن پر شوبز انڈسٹری کی مشہور شخصیات کی جانب سے دلچسپ تبصرے بھی کیے جارہے ہیں۔