بڑی عید کی بڑی خوشیاں، فنکار کس طرح منارہے ہیں؟

June 17, 2024

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستانی شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے مختلف فنکاروں نے بڑی عید کے موقع پر اپنے مداحوں کو دلی عید مبارک پیش کی اور مسلم امہ کے لیے دعا گو بھی رہے۔

مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر اپنے چاہنے والوں کے لیے عید کی مناسبت سے پیغامات جاری کئے اور عید کی مبارک باد بھی دی۔

پاکستانی فلم انڈسٹری کا جانا پہچانا نام اداکارہ میرا جی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر پیغام شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ تمام دنیا کے مسلمانوں کے لیے دعا کی ہے کہ سب کی مشکلیں آسان ہو جائیں اور اس کے ساتھ ہی انہوں نے سب کو عید کی مبارک باد بھی پیش کی۔

عیدِ قرباں کے موقع پر اداکار عمران عباس نے سفید جبکہ اداکار عفان وحید نے سیاہ شلوار قمیض کا انتخاب کیا اور اپنی عید سیلفی شیئر کرتے ہوئے مداحوں کو عید کی مبارک باد بھی دی۔


اداکارہ جویریہ سعود جو آج کل اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکا میں موجود ہیں، انہوں نے عید کے موقع پر گزشتہ عید کی تصویر ایک بار پھر شیئر کی اور اپنے چاہنے والوں کو عید اور حج کی مبارک باد پیش کی۔

جیو کے ڈرامہ سیریل ’یہ زندگی ہے‘ میں بھولا کا کردار نبھانے والے اداکار نعمان حبیب جو آج کل اسکرین سے دور رہتے ہیں، عید کے موقع پر اہلِ خانہ کے ہمراہ انسٹا اسٹوری شیئر کی اور اپنے پرستاروں کو عید مبارک کہا۔

وطن عزیز اور والدین کو چھوڑ کر امریکا منتقل ہونے والی اداکارہ صنم جنگ نے امریکی ریاست ہوسٹین سے عید کی مبارک باد دیں۔

اداکارہ ماورہ حسین نے اپنے بکروں کے ساتھ مختصر ویڈیو کلپ انسٹاگرام پر شیئر کرکے اپنے مداحوں کو بقر عید کی مبارک بار دی۔

آج کل لندن میں موجود اداکارہ درِفشاں سلیم نے عید سیلفی شیئر کی اور عید کی مبارک باد دینے کے ساتھ ساتھ عیدِ قرباں کا مقصد بھی مداحوں اور فالوورز کو سمجھایا۔

انہوں نے انسٹا اسٹوری میں ایک پوسٹ شیئر کی اور بتایا کہ کس طرح حضرت ابراہیمؑ نے اپنی سب سے پیاری چیز یعنی اپنے بیٹے حضرت اسماعیلؑ کو اللہ تعالیٰ کی راہ میں قربان کرنے کے لیے راضی ہوگئے تھے، اسی طرح ہمیں بھی اللہ تعالیٰ کی راہ میں اپنی پیاری چیز قربان کرنے سے ہچکچانا نہیں چاہئے۔

اداکارہ کبریٰ خان نے انسٹااسٹوری شیئر کرتے ہوئے اپنے پرستاروں کو عید کی مبار ک باد پیش کی اور اس خاص دن پر مظلوم فلسطینیوں کو یاد رکھا اور فلسطین کی آزادی کے لیے دعا بھی کی۔