زرداری کی حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور

November 25, 2020

اسلام آبادکی احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کیس میں سابق صدر اور پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کر لی۔

عدالت نے ایک اور ملزم عبد الغنی مجید کی بھی ایک روز حاضری سے استشنیٰ کی درخواست منظور کی ہے۔

احتساب عدالت اسلام آباد میں سابق صدر آصف زرداری کے خلاف ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس کی سماعت جج اعظم خان نے کی۔

دورانِ سماعت قومی احتساب بیورو (نیب) کے پراسیکیوٹر عرفان بولا اور گواہ عمران محمود عدالت میں پیش ہوئے۔

نیب کے گواہ عمران محمود کے بیان پر وکیل ارشد تبریز نے جرح بھی کی۔