وزیراعظم کی چودھری برادران سے ملاقات، اتحادیوں کے تحفظات دور

November 25, 2020


وزیراعظم عمران خان نے لاہور میں چودھری برادران کے گھر جاکر ان سے ملاقات کی، ذرائع کے مطابق اتحادیوں کی ملاقات میں برف پگھل گئی، مسلم لیگ ق کےتحفظات دور ہوگئے۔

وزیر اعظم عمران خان اور چودھری برادران کی علیحدگی میں ملاقات 20 منٹ سے زائد جاری رہی، کھلے ماحول میں بات چیت کے بعد گلے شکوے دور ہوگئے۔

علیحدگی میں ہوئی اس ملاقات میں وزیراعلی پنجاب موجود نہیں تھے۔

عمران خان سے ملاقات کے دوران اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالہٰی، وفاقی وزیر طارق بشیر چیمہ بھی موجود تھے۔

ارکان قومی اسمبلی مونس الہٰی، سالک حسین اور حسین الہٰی بھی اس موقع پر موجود تھے۔