وزیر اعظم سے سابق لیگی وزیر کی نصف گھنٹے تک ملاقات

November 25, 2020


وزیراعظم عمران خان سے نون لیگ کے سابق صوبائی وزیر سید رضا علی گیلانی کی ملاقات کی خبر سامنے آئی ہے۔

جیو نیوزکی خصوصی رپورٹ کے مطابق ملاقات آدھا گھنٹا جاری رہی۔ رضا گیلانی نے بتایا کہ ملاقات وزیر اعظم کی خواہش پر ہوئی۔

جب اُن سےسوال کیا گیا کہ کیا 19 نومبر کو نیب کی طلبی کے بعد یہ ملاقات ہوئی ہے؟ تو رضا گیلانی بولے، دربار حجرہ شاہ مقیم کی اراضی کے معاملے پر کسی نے درخواست دی تھی لیکن وزیراعظم سے ملاقات کا اُس معاملے سے کوئی تعلق نہیں۔

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف میں شامل ہونے یا نہ ہونے کے لیے اپنے بزرگوں سے مشورہ کیے بغیر کوئی فیصلہ نہیں کرسکتے۔