منگھوپیر، شہریوں نے 2 ڈاکوؤں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا

November 26, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) منگھوپیر تھانہ شعبہ تفتیش میں تعینات اے ایس آئی عامر ضیاء تھانے سے گھر جارہا تھا کہ اچانک ہوٹل کے قریب دو ڈاکوئوں نے اسے روک کر ڈکیتی کی کوشش کی، ڈاکوئوں سے مزاحمت کے دوران عوام بھی موقع پرپہنچ گئی اور سادہ لباس اے ایس آئی کے ہاتھ میں پستول دیکھتے ہی اسے ڈاکووں کا ساتھی سمجھ کر تشددکر کے زخمی کردیا اور دونوں ڈاکووں کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا ۔