مریم نواز کی بلاول بھٹو کی جلد صحتیابی کیلئے دعا

November 26, 2020

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی جلد صحتیابی کے لیے دعا کی ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کوویڈ-19 کا ٹیسٹ کروایا تھا جو مثبت آیا، اور انہوں نے خود کو قرنطینہ کرلیا ہے۔

اس کے بعد سے چیئرمین پی پی پی کی عیادت کے لیے سیاسی و سماجی حلقوں سے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔

تاہم اب اپوزیشن اتحاد میں شامل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کی جانب سے بھی چیئرمین پی پی پی کی صحتیابی سے متعلق بیان سامنے آیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لیگی نائب صدر نے بلاول بھٹو زرداری کے ٹوئٹ کو ہی حوالہ بناتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ آپ کو جلد صحتیاب کرے، میری دعائیں اور نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں۔