جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی، کلاسز معطل

November 27, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی میں امتحانات ملتوی اور کلاسز معطل کردی گئیں۔ رجسٹرار پروفیسر سعدیہ اکرم کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی نے اپنے زیر انتظام تمام اداروں میں امتحانات اور تدریسی عمل 10جنوری تک معطل کر دیا ہے۔ یہ فیصلہ سندھ حکومت کے محکمہ بورڈز اور یونیورسٹیز کے احکامات کی روشنی میں کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق آن لائن تدریس جاری رہے گی ۔