لارڈ قربان حسین کو ستارہ قائداعظم ملنے کا خیر مقدم

November 29, 2020

لوٹن (نمائندہ جنگ) لب ڈیم کونسلر امجد علی کےایک لیٹر کے مطابق لوٹن کی میئر ماریہ لوول، کونسل لیڈر ہیزل سمنز ، لبرل لیڈر ڈیوڈ فرینک اور کنزرویٹو گروپ لیڈر جان ینگ نے ایک مشترکہ خط میں لارڈ قربان حسین کو حکومت پاکستان کی جانب سے ستارہ قائداعظم ملنے کا خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ایک ریمارک ایبل اچیومنٹ ہے ،کونسل کو آپ کی کشمیر کے مسئلے کے پر امن حل اور پاکستان اور برطانوی حکومت اور لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لانے کے لئے کاوشوں پر فخر ہے ، ہمارے ٹاون کو یہ اعزاز ہے کہ یہاں سے آئوٹ اسٹینڈنگ ایم پیز اور پیئرز ہیں، انہوں نے کہا لارڈ قربان حسین عالمی اسٹیج سے لوٹن کو روشناس کرانےکےلئے مزید کام جاری رکھے ہوئے ہیں جو خوش آئند ہے۔