امریکا، کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے، ڈاکٹر منصف السلاوی

November 29, 2020


امریکا کے سربراہ برائے کورونا وائرس ویکسین پروگرام ڈاکٹر منصف السلاوی نے کہا ہے کہ امریکا میں کورونا ویکسین کی فراہمی 11 دسمبر سے شروع ہوسکتی ہے۔

ڈاکٹر منصف نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کرے گی۔

دریں اثنا امریکی میڈیا نے کہا کہ امریکی ایف ڈی اے کی ویکسین مشاورتی کمیٹی 10 دسمبر کو ملاقات کرے گی۔ جس میں کورونا ویکسین کو ہر امریکی ریاست کی آبادی کے تناسب سے تقسیم کیا جائے گا۔

ڈاکٹر منصف سلاوی کا اس حوالے سے مزید کہنا تھا کہ ہر ریاست ویکسین کی تقسیم سے متعلق فیصلے خود کرے گی۔

انھوں نے کہا کہ ریاستوں کو طبی عملے اور بزرگوں کو ویکسین پہلے دینے کی تجویز دی ہے۔