پرووانشل سول سروسز ایسوسی ایشن کا کالی پٹیاں باندھ کر کام اور ہر جمعہ کو ہڑتال کا فیصلہ

November 30, 2020

لاہور(خصوصی نمائندہ) آل پاکستان پرووانشل سول سروسز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز اپنی میٹنگ میں سول سروس بحران کی بابت مندرجہ ذیل فیصلے کیے ہیں جن کے مطابق چاروں صوبوں کی صوبائی بیوروکریسی پورا دسمبر کا مہینہ کالی پٹی باندھے گی۔ ہر جمعہ کو بعد از جمعہ نماز قلم چھوڑ ہڑتال ہو گی ہر منگل اور بدھ شوشل میڈ یا ٹرینڈز‏کیے جایں گے۔ سول سروس کے تمام فراڈ اور لاقانونیت کے تمام معاملات کو کوٹ آف لا میں چیلنج کیا جائے گا۔تمام پاکستان میں ضلعی اور ڈویژن کی سطح پر احتجاجی میٹنگز کی جائیں گی۔