ملتان:SOPs کی خلاف ورزی پر میرج ہالز، مارکیٹوں کی انسپکشن

November 30, 2020

ملتان ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 7 علاقوں میں کورونا وائرس کے باعث لاک ڈاؤن لگا دیا، لوگوں کی نقل و حرکت پر پابندی کے ساتھ ساتھ میرج ہالز،ریسٹورنٹس اور مارکیٹوں کی انسپکشن بھی شروع کر دی گئی ہے۔

ملتان ضلعی انتظامیہ نے شہر کے 7 علاقے کورونا وائرس کے باعث ہاٹ اسپاٹ قرار دیئے ہیں ان میں شاہ رکن عالم کالونی ، گرین ایونیو سوسائٹی ، شیر شاہ ، قاسم روڈ ، گلگشت کالونی ، صدیقہ بلاک اسلام پورہ ، بلاک سی شامل ہیں جبکہ ان علاقوں میں غیر ضروری آمدورفت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔


ڈپٹی کمشنر عامر خٹک کی ہدایت پرکورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پرجاری کریک ڈاون کا دائرہ وسیع کر دیا گیا ہے اور ٹاؤن کمیٹی قادر پور راں میں 5 شادی ہالز کی چیکنگ 2 میرج ہالز میں کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر سیل کیا گیا جبکہ دو ہالز کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں۔

ترجمان ڈی سی کے مطابق 2 میرج ہالزمیں سماجی فاصلے کی ہدایت کو یکسر نظر انداز کیا جا رہا تھا، دونوں شادی ہال کے مالکان کے خلاف تھانہ قادر پور راں میں مقدمہ بھی درج کیا گیا ہے۔