موٹروے پر ہنگامہ آرائی، پی پی رکن اسمبلی پر مقدمہ درج

November 30, 2020

فیصل آباد کے قریب موٹروے پر ہنگامہ آرائی کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی رمیش لال کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

ایم این اے رمیش لال کے خلاف فیصل آباد کے تھانہ لنڈیانوالہ میں موٹروے پولیس کے پٹرولنگ آفیسر امجد خان کی مدعیت مقدمہ درج کیا گیا۔


مقدمے میں کہا گیا ہے کہ ایم این اے رمیش لال کی گاڑی کو مسلسل تیسری لین میں چلانے کی وجہ سے روکا گیا تھا،جس پر رمیش لال غصے میں آگئے اور گاڑی سڑک کے درمیان کھڑی کر کے ٹریفک بلاک کر دی ۔