آسٹریا میں لاک ڈاؤن کے باعث کورونا انفیکشن میں کمی

December 01, 2020

ویانا(نمائندہ جنگ) آسٹریا میں لاک ڈاؤن مؤثر ہے اور اپنا اثر دکھانے لگا،پیر کو انفیکشن میں کمی کے بعد 2748 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیںجبکہ کورونا کے ہاتھوں 79افراد چل بسے اس طرح ہلاک شدگا ن کی مجموعی تعداد 3148ہوگئی ہے ۔وزارت داخلہ کے مطابق ملک بھرمیں اب تک 282456 کورونا ٹیسٹ کیے جاچکے ہیں اور 221692صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔مختلف اسپتالوں میں 3639 افراد زیر علاج ہیں ۔ فاقی حکومت 6 دسمبر کو لاک ڈاؤن کے خاتمے کے بعد بدھ کے روز وزرا کی کونسل میں نرمی کے اقدامات کا تعین کرے گی۔ لیکن خدشات لاحق ہیں کہ دسمبر میں یہ پابندیاں مزید سخت کی جائیں گی۔