یونس خان آئسولیشن کا وقت روزے اور عبادت میں گزارنے لگے

December 01, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کوچ یونس خان کرائسٹ چرچ میں آئسو لیشن میں اسے عبادت میں گزار رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان روزے رکھ رہے ہیں اور فارغ وقت عبادت میں گذار رہے ہیں۔ نیوزی لینڈ آمد کے بعد انہوں نےتمام کھلاڑیوں کو بھی کہا تھا کہ وہ تین دن روزے رکھیں گے۔