کوئٹہ(پ ر)سپریم کورٹ بار ایسوی ایشن کے سابق صدر امان اللہ کنرانی نے بلوچستان بار کونسل کے انتخابات میں کوئٹہ سمیت اندرون بلوچستان کامیاب امیدواروں قاری رحمت کاکڑ،خلیل پانیزئی ،نجم مینگل، منیراحمد خان کاکڑ،راحب خان بلیدی اور قاسم گاجے زئی کو مبارکباددیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ وہ ملک میں آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی،عدلیہ و بار کی آزادی،صوبے کے وکلاء کے حقوق کا تحفظ اور عوام کے بنیادی حقوق کی پاسداری میں اپنا کردار ادا کریں گے۔