سعودی عرب: مصنوعی اعضا کیلئے الیکٹرانک جلد تیار، 5 ہزار مرتبہ اپنی مرمت کے قابل

December 01, 2020

کنگ عبد اللّٰہ یونیورسٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی سعودی عرب کے ماہرین نے مصنوعی اعضا میں استعمال کرنے کے لیے الیکٹرانک جلد تیار کرلی ہے۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ جلد 5 ہزار مرتبہ خود اپنی مرمت کرنے کے قابل ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ’الیکٹرانک جلد کو مستقبل میں انسانی صحت کی نگرانی کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ انسان کی طبعی جلد کی طرح بہت حساس ہے۔

اس سے پہلے کئی مرتبہ انسانی جلد کی مانند مصنوعی جلد تیار کرنے کی کوشش ہوتی رہی مگر گزشتہ تمام کوششیں ناکام رہیں، اب سعودی یونیورسٹی کے ماہرین اس میں کامیاب ہوئے ہیں۔