خیرپور: ASI بلاول وسان قتل کیس، ملزمان کا اعتراف ِ جرم

December 02, 2020

خیرپور میں پولیس اہلکار اےایس آئی بلاول وسان قتل کیس کے معاملے پر ایس ایس پی امیر سعود مگسی نے کہا کہ گرفتار ملزمان فراز راجپوت اور ثقلین شاہ نے بلاول وسان کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے۔

امیر سعود مگسی کا بلاول وسان قتل کیس کے حوالے سے کہنا تھا کہ ملزمان نے لین دین کے تنازع پر بلاول وسان کو قتل کیا۔ ملزمان نے بلاول وسان کو گاڑی میں نیند کی گولیاں کھلائیں اور چاقو سے قتل کیا۔

ایس ایس پی کا مزید کہنا تھا کہ قتل کو حادثے کا رنگ دینے کے لیے پٹرول چھڑک کر لاش کو گاڑی سمیت جلایا گیا۔

واضح رہے کہ 18 نومبرکی رات بھرگنی کے قریب سے جلی ہوئی گاڑی سے بلاول وسان کی لاش ملی تھی۔