ایم ڈی اے کا تجاوزات کیخلاف آپریشن، مزید 250 ایکڑ اراضی واگزار

December 02, 2020

کراچی (اسٹاف رپورٹر) تجاوزات کیخلاف ایم ڈی اے کا لینڈ مافیا کیخلاف آپریشن جاری ،مزید 250ایکڑ اراضی خالی کرالی گئی،ٓاپریشن کے دوران ایک ماہ میں 600 سو ایکڑ اراضی پر قبضہ ختم کرایا گیا، ملیر ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل عبدالناصر خان نے کہا ہے کہ لینڈ مافیا اور سرکاری و عوامی پلاٹس پر قبضے کے خلاف آپریشن تیز کردیا ہے ایم ڈی اے کے محکمہ اسٹیٹ انفورسمنٹ کے ڈاریکٹر محمد عرفان نے گزشتہ روز تیسر ٹاؤن سیکٹر 52 اور 42 اسکیم 45 میں آپریشن کرکے مزید 250ایکڑ سرکاری اور عوامی زمین خالی کرالی جبکہ ایک ماہ میں چھ سو ایکڑ زمین پرلینڈ مافیا کا قبضہ ختم کرایا جاچکا ہے،لینڈ مافیا نے ملیر کے مختلف علاقوں میں جعلی گوٹھ بناکر غریب شہریوں کو لوٹنے کا سلسلہ شروع کیا ہؤا ہے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ لینڈ مافیا کو بااثر افراد اور پولیس کی مدد حاصل ہے ایم ڈی اے نے اس معاملے سے اعلیٰ حکام کو بھی آگاہ کردیا ہے۔