لوئر اورکزئی میں پولیس کارروائی ،بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد

December 02, 2020

لوئر اورکزئی میں پولیس نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔

ڈی ایس پی محبوب خان نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے خفیہ اطلاع پر لوئر اورکزئی کے علاقہ فیروزخیل میرازئی میں کامیاب کارروائی کی۔

پولیس کارروائی کے دوران زیر زمین چھپائی گئی ایک ایس ایم جی اور اس کے 200 سے زائد گولے برآمد کر لئے گئے ہیں۔