گلگت بلتستان کابینہ نے حلف اٹھالیا‘قلمدان بھی تفویض

December 03, 2020

اسلام آباد(این این آئی)گلگت بلتستان کے نومنتخب کابینہ ارکان نے حلف اٹھا لیا‘قلمدان بھی تفویض کر دئیے، گورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون نے حلف لیا، وزیراعظم عمران خان نے بھی خصوصی تقریب میں شرکت کی۔گلگت بلتستان کابینہ کی مجموعی تعداد انیس ارکان پر مشتمل ہیں، جس میں 12وزراء‘دو مشیر،تین معاونین خصوصی اور دو کوآرڈینیٹر شامل ہیں۔