اسحاق ڈار کی ایک ہی پراپرٹی ہے، گھبرانے والی کوئی بات نہیں، شاہد خاقان

December 03, 2020

لاہور( این این آئی) سابق وزیر اعظم و مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ اسحاق ڈار کے انٹرویو میں گھبرانے والی کوئی بات نہیں،یہ بات درست ہے کہ انکی پاکستان میں صرف ایک پراپرٹی ہے، نیب نے اڑھائی سال میں انصاف کا کوئی کام نہیں کیا،حکومت کے جانے کی ضرورت نہیں ہے بلکہ یہ حکومت پہلے ہی جا چکی ہے،جنازہ رکھا ہوا ہے جتنی جلد فارغ کریں بہتر ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسحق ڈار بارہ سال ملک سے باہر رہے ہیں انہیں پراپرٹی ڈیکلیر کرنے کی ضرورت نہیں،یہ بات بھی درست ہے نیب کی حراست میں اموات ہوئی ہیں،(ن) لیگ کیخلاف نیب ایک بھی کیس ثابت نہیں کر سکی۔