صنعتی ترقی کانفرنس دسمبر کے تیسرے ہفتے منعقد ہو گی

December 03, 2020

پشاور (لیڈی رپورٹر) چترال کے معاشی اور صنعتی ترقی سے متعلق تین روزہ کانفرس دسمبر کے تیسرے ہفتے میں مقا می ہوٹل پشاو میںمنعقد کی جائے گی جس کا افتتاح وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوامحمود خان کرینگے اور کانفرس میں ملک بھر سے ممتاز کاروباری حضرات ، ایف پی سی سی آئی کے اعلیٰ قیادت شریک ہوگی جس میں سپیشل اکنامک زون، ٹورازم، ہائیڈل، معدنیات، صنعت وتجارت ، فوڈ ویجیٹبل کی ترویج وفروغ اور ارندو وشاہ سلیم بارڈر سٹیشن کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کیا جائے گا، نوجوانوں کو سی پیک اور سنٹرل ایشیاءکے تناظر میںے لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ یہ فیصلہ خیبرپختونخوا بورڈ آف انوسمنٹ اینڈ ٹریڈ آفس کے اجلاس کیا گیا جس میںکے پی بی او آئی ٹی کے چیف ایگزیکٹیو حسن داؤد بٹ، فیڈریشن آف پاکستان چیمبرزآف کامرس اینڈ انڈسٹری خیبرپختونخوا کے کوآرڈینٹیرسرتاج احمد خان،سمیڈا پراونشل چیف راشد امان ، ڈائریکٹر ٹی ڈیپ اطلس خان، اسسٹنٹ کمشنر چترال تانیہ راشد، منیجرسائبرنیٹ سفیرخان، غنضفرعلی منیجنگ ڈائریکٹرسمال انڈسٹریل ڈیویلپمنٹ بورڈ، سعید احمد بنک آف خیبر، سلیم الدین ایکٹیڈ، تعیمورالرحمان ڈی جی ٹیوٹا، اے ڈی پیڈو فواد رؤف، اشفاق خان ٹورازم ، الیاس حسن ای آر کے پی،طاہر ملک پاورٹی الیویشن، نائب صدر چترل چیمبر لیاقت خان سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ چترال سپیشل اکنامک زون کے لئے 40 ایکٹر اراضی پہلے جبکہ 10کنال اراضی مزید حاصل کرلی گئی جس کیلئے بزنس پلا ن بھی منظور ہوچکاہے۔ اجلاس میں ہائیڈل سے بجلی بنانے کے لئے چھوٹے بجلی گھروں کے قیام، وسطی ایشیائی ریاستوں سے تجارت بڑھانے کے لئے ارندوشاہ سلیم بارڈر فعال کرنے، اپر چترال میں سیاحت کے فروغ ورمائن ومنرل کے جدید مشینری سے نکالنے کے لئے اقدامات اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس میں کانفرنس کے موقع پروومن انٹرپینورشپ، یوتھ سکل ڈیویلپمنٹ کی ترویج اورچترال کے مقامی مصنوعات کی نمائش کا بھی فیصلہ کیاگیا۔