اورنگی کے تاجروں کے مسائل حل کرائے جائینگے، عبدﷲ بٹرا

December 04, 2020

کراچی (پ ر)اورنگی ٹریڈرز ایسوسی ایشن کے صدر عبدﷲ بٹرا نے کہا ہے کہ اورنگی کے تاجروں کے مسائل کراچی چیمبر کے پلیٹ فارم سے حل کرائیں گے۔ کراچی چیمبر کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اورنگی داخلی مقام پر سیکورٹی کی سخت ضرورت ہے۔چیمبر کے صدر شارق وہرا، سینئر نائب صدر ایم ثاقب و دیگر رہنمائوں نے یقین دہانی کرائی اورنگی کے تاجروں کے مسائل ترجیحی بنیاد پر حل کرائے جائیں گے۔