برطانوی شہر برسٹل میں خوفناک دھماکہ، 4 افراد ہلاک

December 04, 2020


برطانوی شہر برسٹل میں کیمیکل ٹینک میں خوفناک دھماکہ ہوا ہے جس کے باعث 4 افراد ہلاک ہوگئے۔

برطانیہ کے شہر برسٹل کے قریب ایونماوتھ کے علاقے میں کیمیکل کے ری سائیکلنگ پلانٹ میں دھماکہ ہوا، جس کی آواز کئی کلومیٹر دور تک سنی گئی تھی۔

دھماکے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو، فائر بریگیڈ اور پولیس اہلکار جائے وقوعہ پر پہنچ گئے تھے تاکہ زخمیوں اسپتال منتقل کیا جاسکے۔

واقعے کے عینی شاہد کا کہنا ہے کہ اس کے مطابق گودام سے مماثلت رکھنے والی یہ عمارت فاضل پانی کے لیے استعمال کی جاتی ہے اور ممکنہ طور پر دھماکا وہیں ہوا ہے۔

پولیس اہلکاروں نے تحقیقات کا آغاز کرتے ہوئے مذکورہ عمارت کی جانب جانے والے راستے بند کردئیے ہیں۔